میلبورن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشز سیریز میں انگلینڈ کی بدترین پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے۔انگلینڈ ٹیم  نے اس دوران ایک بدترین اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچز میں 200 سے کم سکور کرنے والی ٹیموں کی فہرست میں انگلینڈ تیسرے نمبر آگیا ہے۔ا نگلینڈ نے رواں سال 12 اننگزوں میں 200 سے کم سکور کیا۔اس فہرست میں ویسٹ انڈیز 14 مرتبہ کے ساتھ پہلے جبکہ بنگلہ دیش 13 مرتبہ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔انگلینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھی 200 سے کم سکور کیا تھا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں