لاس اینجلس (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونی پکچرز کی فلم “سپائڈر مین: نو وے ہوم” نے اپنی ریلیز کے پہلے 12 دنوں میں ایک ارب ڈالر سے زائد کما لیے۔ کورونا وائرس کے آغاز کے بعد سے اب تک یہ پہلی فلم ہے جس نے ایک ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کیا ہے۔

“سپائڈر مین: نو وے ہوم” نے اپنی ریلیز کے دوسرے ہفتے تک شمالی امریکہ میں 467.3 ملین ڈالر کمائے ہیں جب کہ اس فلم نے دنیا بھر سے 587 ملین ڈالر اکٹھے کیے ہیں۔ اس سے قبل اتنی تیزی سے ایک ارب ڈالر کی کمائی سنہ 2015 میں ریلیز ہونے والی “سٹار وارز: دی فورس اویکنز” نے کی تھی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں