اگر آپ ہیئر ڈائی استعمال کرکے تنگ آچکے ہیں تو یہاں آپ کے مسئلے کا ایک بہترین حل موجود ہے جس سے آپ کے سفید بال غائب ہوجائیں گے ۔ بالوں کے سفید ہونے کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ بعض دفعہ خراب غذا، نیند کا پورا نہ ہونا، خراب روٹین کی وجہ سے بھی بال سفید ہونا شروع ہوجاتے ہیں لیکن اب آپ ان گھریلوٹوٹکوں کی مدد سے سفید بالوں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں ۔
صرف 2منٹ کی محنت کرکے آپ اپنے سفید بال کالے کر سکتے ہیں ۔ اِن دو اجزاء کی مدد سے آپ کے بال کالے ہوجائیں گے ۔پانی اور پتی کی مدد سے آپ اپنے بال کالے کر سکتے ہیں ۔ پتی میں موجو د Thiamineآپ کے بالوں کے سفید رنگ کو دوبار ہ کالا کرنے میں مدد کرتا ہے ۔ اس کا روٹین میں استعمال آپ کے بالوں کو جڑ سے کالا بنا دے گا اور سفید بال ہمیشہ کے لیے غائب کردے گا۔
پانی میں چائے کی پتی شامل کریں اور پانچ منٹ تک اُبلنے دیں ۔ پھر اس پانی کو ٹھنڈا کرکے اپنے بالوں کی جڑوں میں لگا لیں اور گھنٹے کے لیے چھوڑ دیں ۔ آپ کے بالوں کا رنگ آہستہ آہستہ کالے ہونا شروع ہوجائیں گے ۔ بہترین نتائج کے لیے ٹوٹکے کو ہفتے میں تین سے چار دفعہ دھرائیں ۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں