ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نویں ہارٹ آف ایشیا وزرائےخارجہ کانفرنس تاجکستان میں ہوئی جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود نے افغان معاملے کے پر امن حل پر پاکستان کا موقف پیش کیا اور شرکا کو بتایا افغان معاملے کا حل مذاکرات ہیں، وزیر خارجہ نے ایران، ترکی، آذر بائیجان،اور افغان صدور سے ملاقات کی اور افغان امن عمل کے حوالے سے آگاہ کیا۔

زاہد حفیظ چوہدری نے بتایاکہ وزیر اعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی فون پر گفتگو ہوئی اور ولی عہد نے وزیر اعظم کو دورہ سعودی عرب کی دعوت دی جو انہوں نےقبول کر لی۔ترجمان دفتر خارجہ نےکہاکہ بھارتی قابض فورسز نے دو ہفتوں میں مزید چھ کشمیری شہید کر دیے، پاکستان ماورائے عدالت اور نام نہاد سرچ آپریشن کی مذمت کرتا ہے، بھارتی اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتا ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں