اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی بیٹی کےوالد بن گئے ہیں۔ حسن علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے والد بننےکی خوشخبری مداحوں سے شیئر کی۔ انہوں نے لکھا کہ ’الحمداللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے۔ن

جی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بالر نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’میری شہزادی، ہماری فیملی میں خوش آمدید۔انہوں نے اپنی بیٹی کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ میں دعاگو ہوں کہ آپ بڑے بڑے خواب دیکھو اور اللہ تعالیٰ ان خوابوں کی تکمیل میں ہمیشہ آپ کا ساتھ دیں۔حسن علی نے مداحوں سےدرخواست بھی کی کہ انہیں اور ان کی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔خیال رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں