پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی( پی ٹی اے) نے موبائل فون گم ہوجانے ، چوری ہوجانے اور چھینے جانے والے صارفین کیلئے ان فونز کو بلاک کروانے کیلئے خودکار نظام متعارف کروادیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پی ٹی اے نےگمشدہ اور چوری شدہ موبائل ڈیوائس سسٹم “ایل ایس ڈی ایس” نافذ کردیا ہے جو پی ٹی اے کے ڈیوائس آئیڈنٹی فیکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم سے جڑا ہوائے ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین کیلئے موبائل فون بلاک کروانے میں مددگار ثابت ہوگا، موبائل سیٹس کو بلاک کروانے کیلئے صارفین کو اس کا آئی ایم آئی نمبر پی ٹی اے کو بھیجنا ہوگا اور اسے بلاک کرنے کی درخواست دینی ہوگی۔



اس نئے نظام کے تحت صارفین آن لائن پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر موجود فارم بھر کر کسی بھی ڈیوائس کو بلاک کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں، جس کے بعد کسی بھی موبائل کے چوری، گم یا کھو جانے کی صورت میں 24 گھنٹوں کے اندر اسے بلاک کردیا جائے گا۔

صارفین کی سہولت کیلئے پی ٹی اے نے کنزیومر سپورٹ سینٹر بھی قائم کیا ہے جو ہفتے میں سات دن صبح 9 بجے سے شام 9 بجے تک دستیاب ہوگا اور صارفین ٹول فری نمبر 0800-55055 پر رابطہ کرکے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں