اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ملک میں کرونا وباء کی تباہ کاریوں میں تیزی آگئی ۔ ایک دن میں 105جاں بحق ہو گئے ۔ 5ہزار 3 سو بارہ نئے مریض نئے مریض رپورٹ ہوئے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 54948 ٹیسٹ کیے گئے

جن میں سے 5312 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 105 ہلاکتیں ہوئیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.6 فیصد رہی۔ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15229 ہوگئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 10829 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 69811 ہے۔ اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2390 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 625789 ہوگئی ہے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 267970 ہوگئی ہے جب کہ 4521 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 243295 ہے اور 6851 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20097 اور ہلاکتیں 213 ہوچکی ہیں۔ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 96128 اور 2553 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 14069 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 391 افراد انتقال کرگئے۔اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5097 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 64173 ہے اور اب تک 597 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں