لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینےکاوعدہ وزیراعظم عمران خان پوراکررہےہیں،لاہور میں35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پہلی دفعہ عام آدمی کوچھت دینےکاوعدہ عمران خان پوراکررہےہیں، لاہورمیں35ہزارسےزائداپارٹمنٹس بنا کر غریب کو گھر دیں گے،نیادورہےاوراب نیا لاہور ہے، گھروں کی فراہمی کاوعدہ پوراکیا،باقی عہد بھی نبھائیں گے۔دوسری جانب معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ غریب،بے گھر افراد کااپنا گھر بنانے کاخواب تعبیر کے قریب ہے۔معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان آج لاہور میں35ہزار سے زائد اپارٹمنٹس کی تعمیر کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھیں گے،

8 ہزار 500کنال پر ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ چھوٹے ملازمین کو اپنے گھر کے حصول کیلئے آسان قرض اور سبسڈی دستیاب ہوگی، پہلے مرحلے میں4ہزار اپارٹمنٹس تعمیرکئے جائیں گے، معاشی اعشاریوں میں بہتری کے بعد حکومت عوامی ریلیف کیلئے کوشاں ہے،ماضی کے حکمران سرکاری ونجی زمینوں پر قابض رہے، مخالفین عوامی ریلیف کے منصوبوں اور آئندہ الیکشنز میں شکست کے خوف سے ہواس باختہ ہوچکے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں