برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل پلاننگ بنائیں گے آج، اور کچھ اہم معاملات میں بہتری کے اشارے بھی موصول ہو سکتے ہیں جو لوگ بیمار ہیں وہ بھی انشاءاللہ تیزی سے بہتری کی جانب جا سکتے ہیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی آپ کو بار بار کہاجا رہاہے کہ تبدیلی کے لئے خود سے قدم نہ اٹھائیں۔جوچیزآپ کے لئے پردہ غیب سے ہو وہی بہتر ہوگی۔اس وقت موجودہ حالات کو چھیڑنا غلطی ہو سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون کسی جانب سے ضرورت کی تحت رقم کاحصول ممکن ہو سکتا ہے اور جو لوگ عرصہ دراز سے روزگارکی کوشش میں تھے، انشاءاللہ ان کے لئے بھی کوئی اہم اور اچھی خبر ملے گی۔

برج سرطان،سیارہ چاند،21جون سے20 جولائی آپ جس بات پر نگاہ لگاکر بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس میں سے کچھ نہیں نکلے گا۔وقت برباد کرنے والی بات ہے۔ آج صورت حال شائدبدل کر آپ کو کسی اور جانب لے جائے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے21 اگست تبدیلی کے چکر میں آئے ہوئے ہیں۔ ان شاءاللہ پر آپ کے لئے اچھی ہی ثابت ہو سکتی ہے۔ آپ بالکل بھی فکر مندنہ ہوں ماضی میں جو نقصانات ہوئے ہیں اس کا ازالہ ضرور ہوگا۔

برج سنبلہ،سیارہ عطارد،22اگست سے22 ستمبر استخارے کے بغیر ابھی نہ چلیں۔ زائچہ بلاک ہے۔ حالات کس جانب جائیں گے کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا۔ اس لئے اب خاموشی اختیار کرکےاپنے اللہ پاک سے اپنے لئے مدد مانگیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23ستمبر سے22 اکتوبر آپکواب بالکل پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حالات کل سے بدلناشروع ہو گئے ہیں۔ لگتا ہے کہ ان شاءاللہ اب کوئی بڑا فائدہ سابقہ تمام نقصانات کا ازالہ کر دے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبرکاروبار میں وسعت ہونے کا ان شاءاللہ بڑا امکان ہے اورکافی دنوں سے جس چیزکے پیجھے بھاگ رہے تھے۔ آج وہ قریب محسوس ہو گی۔ پیسوں کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔

برج قوس ،سیارہ مشتری،23نومبر سے20دسمبر جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں پھنسے ہوئے تھے، جس سے نکلنا ان کو مشکل نظر آرہا ہے۔وہ مکھن میں سے بال کی طرح نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ آج غیبی امداد کا سلسلہ بن سکتا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21دسمبر سے19جنوری اب صورت حال کی بہتری سے آپ نے کس طرح فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ آپ نے سوچنا ہے تقدیر تو لگتا ہے مہربان ہے آپ پر۔ بس بہتر جانب قدم اٹھانے کی ضرورت لگتی ہے وہ بھی فوری۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری آپ اللہ پاک سے جس طرح کا گمان کریں گے اس کو ویسا ہی پائیں گے۔ وہ بڑا مہربان ہے۔آپ کی ہر مشکل ان شاءاللہ اب دونوں میں ختم ہوتی نظر آتی ہے، فکر بالکل نہ کریں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے20مارچ آج غیر متوقع سلسلے مالی صورت حال میں ان شاءاللہ بہتری کا سبب بنیں گے۔ آپ دوسروں سے بالکل امید نہ لگائیں،صرف توکل سے کام لیں، اگر ایسا کیا تو پھر کامیابی قدم چومے گی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں