اگر بات کی جائے پاکستانی خواتین کے قومی لباس کی تو وہ شلوار قمیض ہے۔ تمام ہی صوبوں میں مختلف ثقافت ہونے کے باوجود پورے ملک کی خواتین شلوار قمیض ہی زیب تن کرتی ہیں لیکن جب ہم پاکستان آرمی اور نیوی کی خواتین کا سرکاری لباس دیکھتے ہیں تو وہ ساڑھی پہنتی ہیں۔

ساڑھی ایک پروقار لباس ہےڈان

اخبار میں شائع ہونے والے ریٹائرڈ فوجی افسر سیداوصاف حسین اپنے آرٹیکل میں لکھتے ہیں کہ مسلح افواج میں خواتین کا لباس ان کے کام کی نوعیت پر منحصر ہے۔ مثال کے طور پر اگر خاتون آرمی میں ڈاکٹر ہیں تو وہ ساڑھی پہنیں گی البتہ نرس خواتین شلوارقمیض ہی پہنتی ہیں۔

ساڑھی ایک پروقار لباس ہے جس میں خواتین مختلف دفتری کام آسانی سے نمٹا لیتی ہیں نیز ساڑھی کی خصوصیت یہ ہے کہ حاملہ خواتین بھی اس لباس میں آرام دہ محسوس کرتی ہیں اور باوقار طریقے سے اپنے دفتری فرائض انجام دے سکتی ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں