سینیٹر فیصل واوڈا اپنی گرم مزاجی کی وجہ سے اکثر وجہ شہرت رہتے ہیں، ایک بارپھر انہوں نے صحافی کے سوال پر اپنے مخصوص انداز میں ردعمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینیٹر اور وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے ٹویٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ ملک میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہے اور کسی کو بے جا قصوروار بھی نہیں ٹھہرایا جاتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اور اس جھوٹ کی قیمت آپ کے حلقے کے عوام نے چکائی جو اب یہ بالکل برداشت نہیں کریں گے، کیا آپ ہمیں بتائیں گے آپ نےکب امریکی شہریت چھوڑی تھی۔ منصور علی خان کی جانب سے اس سخت بیان پر فیصل واوڈا اپنی طبیعت کے مطابق بھڑک گئے اور انہوں ایک گھنٹے کی تاخیر سے بھی پہلے اس کا جواب دے ڈالا۔فیصل واوڈا نے اپنے بیان میں لکھا “منصور علی خان آپ کی لفافہ صحافت کو جواب یہ ہے کہ میں آپ کو کچھ تحفہ دینا چاہتا ہوں”۔انہوں نے مزید کہا کہ شوگراسکینڈل میں17 ملز ملوث تھیں اور اس اسکینڈل کے دوران قیمت اس قوم کے غریب عوام نے ادا کی جو عمران خان اور اس کی حکومت بالکل برداشت نہیں کریں گے، ملک میں قصوروار اور بے قصور کا فیصلہ کرنے کیلئے عدالتیں موجود ہیں۔ان کے اس بیان پر مشہور اینکر پرسن منصورعلی خان نے کہا کہ فیصل واوڈا سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہے، فیصل واوڈا صاحب آپ الیکشن کمیشن کے سامنے ایک جھوٹا بیان حلفی جمع کروانے میں ملوث تھے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں