تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق لیگی امیدوار نوشین افتخار نے 1 لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ حاصل کیے، تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 92 ہزار ووٹ حاصل کر سکے

لاہور مسلم لیگ ن نے این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ این اے 75ڈسکہ ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کےغیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آگئے ہیں۔ تمام 360 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کی امیدوار نوشین افتخار نے 1 لاکھ 11 ہزار 220 ووٹ حاصل کیے، جبکہ تحریک انصاف کے علی اسجد ملہی 92 ہزار ووٹ حاصل کر سکے۔
یوں ن لیگ نے 19 ہزار ووٹوں کی برتری سے حکمراں جماعت تحریک انصاف کو شکست دے دی۔ واضح رہے قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کے لیے ہفتے کے روز پولنگ کا عمل ہوا، پولنگ صبح 8بجے بغیر کسی وقفے کے شام 5بجے تک جاری رہی

عوام نے ووٹ کاسٹ کیے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار علی اسجد ملہی نے اپنا ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا، اسجد ملہی 2 بار اپنے آبائی حلقےمیں آئےلیکن ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ اس کے برعکس (ن) لیگی امیدوار نوشین افتخار نے اپنا ووٹ علی الصبح ہی کاسٹ کردیا تھا۔ ضمنی انتخاب کے دوران حلقے میں عام تعطیل ہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات اٹھائے گئے۔
حلقے پولیس کے 4 ہزار سے زائد اور رینجرز کے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے۔ اس کے علاوہ پاک فوج کی 10 ٹیمیں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر موجود رہیں، حلقے میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ جس کے باعث لائسنس یا بغیر لائسنس یافتہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی کے باعث کوئی فائرنگ کےواقعات نہیں ہوئے۔ شفاف اور پرامن انتخاب کےلیے چیف الیکشن کمشنر خود انتخاب کی نگرانی کی

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں