اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیس /این این آئی)سعودی عرب میں رمضان کاچاند نظر نہیں آیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ 13 اپریل بروز منگل کو ہو گا۔سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے آج 29 شعبان کو چاند دیکھنے کا حکم دیا گیا تھا۔دوسری جانب لاہور میں 13 اپریل کو رمضان المبارک کا چاند دکھائی دینے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہرمیں 13 اپریل کو مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ

رمضان المبارک کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا، 15 روزوں کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ رمضان المبارک کا چانددیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13اپریل بروز منگل پشاور میں منعقدہوگا۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گاجبکہ اجلاس ایڈمنسٹریٹراوقاف کے دفتر عید گاہ چارسدہ روڈ میں منعقد ہوگا اس سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے عوام الناس کو مطلع کیا ہے کہ چاند دیکھنے کے بارے میں شہادتیں چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے موبائل نمبر 03219410041 رکن مرکزی رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر حافظ عبدالغفور کے موبائل نمبر 03005947909 اور دفتر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے لینڈ لائن نمبرز 0912042233، 0912043427،اور 0912043428 پر بھی دی جاسکتی ہے۔۔

واضح رہے کہ پاکستان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ رمضان کا چاند 13 اپریل کی شام دیکھا جاسکے گا اور 14 اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ رمضان کاچاند13 اپریل کی شام کو لاہور، اسلام آباد، پشاور سمیت کئی دیگر شہروں میں واضح طور پر دیکھا جاسکے گا، یہ رمضان سب کیلئے رحمت و برکت کا باعث بنے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں