محمود اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان کی صحت کے بارے میں دریافت کرنے کے لیے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور عید کے بعد لانگ مارچ پر اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیادونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ کوئی ساتھ چلے یا نہ چلے عید کے بعد لانگ مارچ کے لئے نکلیں گے اور ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔
محمود خان اچکزئی کا مزید کہنا تھاکہ ہمارا مقصد عمران خان کو ہٹانا نہیں بلکہ فرسودہ نظام کی تبدیلی ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں