لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے جہانگیر ترین سے ان کے فارم کی زمینوں ، مشینری اور بیرون ملک جائیدادوں سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو نوٹس بھجوایا ہے جس میں جہانگیر ترین سے 8 سوال پوچھے گئے ہیں، نوٹس میں کہاگیا ہے کہ ان سوالات کے جواب اگست2020سے مانگے جارہے ہیں۔جہانگیر خان ترین نے جمعے کے دن بھی ان سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا تھا۔جہانگیر ترین13 اپریل کوجواب لے کرخودحاضر ہوں یا پھر وہ کمپنی سیکریٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کروا سکتے ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سےکہاگیا ہے کہ جہانگیر ترین ’جے کے فارمز‘ کی تمام مشینری کیب خریداری کی اصل رسیدیں اور فارم کی35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت جمع کروائیں، اس حوالے سے بینک کی رپورٹ جمع کروائیں،اس کے علاوہ مشینری اور35ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کروائیں اور برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل بھی دیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں