تحریک لبیک پاکستان کے مرکزی امیر اور مولانا خادم رضوی کے صاحبزادے علامہ سعد حسین رضوی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔تحریک لبیک کے رہنماء عنایت الحق نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے
تحریک لبیک کے رہنماء عنایت الحق کا کہنا ہے کہ حافظ محمد سعد حسین رضوی کو ایلیٹ فور س کے دستوں گرفتار کیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق سربراہ تحریک لبیک پاکستان سیاسی و تاجر رہنما رانا اختر کا جنازہ پڑھانے لاہور میں موجود تھے۔حافظ سعد حسین رضوی کو وحدت روڈ پر جاتے ہوئے سکیم موڑ چوک سے گرفتار کیا گیا۔جس کے بعد تحریک لبیک کے کارکنوں نے ملتان روڈ کو بلاک کردیا ہے۔واضح رہے کہ تحریک لبیک نے 20 اپریل کو حکومت کیخلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کررکھا تھا۔ تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی کا موقف تھا کہ حکومت 20 اپریل سے پہلے فرانس کے سفیر کو ملک سے نکالے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں