اوورسیز پاکستانیوں نے 10 ماہ تک 2ارب ڈالر کی ترسیلات بھیجیں، ملکی ترسیلات زر کا حجم 21 ارب ڈالر سے بڑھ گی .وزیراعظم عمران خان نے مائیکروبلاکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کو آگاہ کیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی وطن سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، کیونکہ انہوں نے عالمی وبا کے باوجود مسلسل 10 ماہ تک ہر مہینے 2 ارب ڈالر پاکستان بھیجے اور تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2.7 ارب ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔ رواں مالی سال اب تک کی ترسیلات زر میں 26 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جس پر ہم آپ کے شکرگزار ہیں۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے بھی اعلامیہ جاری کیا جس میں بتایا کہ مارچ میں مسلسل دسویں ماہ ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں، مارچ میں بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے 2 ارب 70 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جو کہ فروری 2021 سے 20 فیصد جب کہ مارچ 2020 سے 43 فیصد زیادہ ہیں۔مرکزی بینک کے مطابق جولائی تا مارچ 2021 کے دوران ترسیلات زر کا حجم 21 ارب 50 کروڑ ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔ جو کہ گزشتہ مالی برس کی نسبت 26فیصد زیادہ ہے، جولائی تامارچ 2021کی زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب، یو اے ای، برطانیہ اورامریکا سے آئیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں