لاہور(این این آئی) چینی سکینڈل کیس کی تحقیقات میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین اور علی ترین کو بروز منگل طلب کرلیا۔ تیرہ اپریل تک آٹھ سوالوں کے جواب مانگ لئے۔ پی ٹی آئی رہنما کمپنی سیکریٹری کے ذریعے بھی جواب جمع کرا سکتے ہیں۔

جہانگیر ترین اور علی ترین کی کمپنیوں کے چیف فنانشل افسران اور سیکرٹری بھی جواب جمع کرا سکتے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ ایف آئی اے اگست2020 سے ان سوالات کے جواب مانگ رہی ہے، جہانگیر ترین نے جمعہ کے دن سوالات کے جوابات دینے کا وعدہ کیا۔نوٹس میں مزید کہا گیا کہ فارمز کی تمام مشینری کی اصل رسیدیں جمع کروائیں، جے کے فارمز کی 35 ہزار ایکڑ کے رقبے کے ثبوت جمع کروائیں، ایم سی بی کی رپورٹ جمع کروائیں، مشینری اور 35 ہزار ایکڑ رقبے کی تخمینہ رپورٹ جمع کروائی جائیں، برطانیہ میں خریدی گئی جائیدادوں کی منی ٹریل دیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں