اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لٹر تک سستی ہونے کاامکان،اوگرانے قیمتوں میں کمی کی سمری پٹرولیم ڈویژن حکام کو ارسال کردی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام نے سمری میں پٹرول 2 روپے فی لٹر سستا کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے کمی کی تجویز دی گئی ہے،اوگرا سمریمیں پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں کمی 15دن کیلئے تجویز کی گئی ہے ،وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے کے بعد سے ہوگا،حکام کے مطابق کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت108.35 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 111.08 ہو جائے گا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں