کیف (این این آئی)یوکرین پولیس کو روسی فوج کے کیف ریجن سے انخلا کے بعد 900 سے زائد شہریوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیف ریجن کے پولیس چیف آندری نبیتوف نے دعوی کیا کہ روسی فوج کے کیف ریجن سے انخلا کے بعد سے اب تک وہاں 900سے زائد شہریوں کی لاشیں مل چکی ہیں۔ سربراہ ریجنل پولیس نے گزشتہ روز بریفنگ کے دوران کہا کہ کید ریجن سے ملنے والی لاشوں کو فارنزک میڈیکل انسٹیٹیوٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

آندری نبیتوف کے مطابق کیف ریجن کے شیوچینکو گاوں میں ملنے والی کچھ لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیو چینکو گاوں سے ملنے والی لاشیں عام شہریوں کی ہیں، ان کے جسموں پر تشدد اور گولیوں کے نشانات ہیں۔آندری نبیتوف نے یہ بھی کہا کہ روسی فوج کے انخلا والے علاقوں سے ہر روز ملبے کے نیچے اور اجتماعی قبروں میں مزید لاشیں مل رہی ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں