کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین مولانا محمد عون نقوی کراچی کے ہسپتال میں انتقال کر گئے، ماہ مقدس میں معروف عالم دین اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے، مرحوم کچھ دن سے بیمار تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے، عون محمد نقوی شہنشاہ نقوی کے بڑے بھائی تھے۔دوسری جانب پاکستان میں گزشتہچوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 118 افراد انتقال کرگئے، پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 395 کیسز سامنے آئے ہیں،

مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 740 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 3 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 872 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 64 ہزار 685 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 77 ہزار 294 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 70 ہزار 310 ہو چکی ہے، اس سے

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں