حکومت نے ملک بھر سوشل میڈیا پر عارضی پابندی لگادی گئی ہے، اس حوالے سے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سائٹس چند گھنٹوں کےلئےبند کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک، واٹس ایپ،یوٹیوب،ٹوئٹر، ٹیلی گرام، ٹک ٹاک سروسز کچھ دیر کے لئے معطل کی جا رہی ہیں،اور تمام سوشل میڈیا سائٹس سہ پہر 4 بجے کے بعد دوبارہ کھولی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق نمازجمعہ کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں کے ردعمل کاخدشہ ہے، جس پر وزارت داخلہ نے 11 سے 3 بجے تک سوشل میڈیا بلاک کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، اور  پی ٹی اے کو ٹویٹر، فیس بک، واٹس ایپ سمیت دیگر پلیٹ فارمز کو 3بجےتک بلاک رکھنےکی ہدایت جاری کردی گئیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں