پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) دوہرے قتل کے الزام میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کا رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فیصل زمان ایم پی ایز ہاسٹل سے فرار ہوگیا، جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیصل زمان کوپروڈکشن آرڈر پر ایبٹ آباد جیل سے پشاور لایا گیا تھا، کھڑکی سے بھاگ نکلنے میں کامیاب رہا۔

2018 کے عام انتخابات میں ہری پور سے منتخب ہونے والے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فیصل زمان تحریک انصاف ہزارہ ڈویژن کے کوآرڈی نیٹر اور ان کے ساتھی کے قتل کے الزام میں ایبٹ آباد جیل میں قید تھے جہاں سے انہیں پروڈکشن آرڈر پر 11 اپریل کو صوبائی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پشاور لایا گیا تھا اور ایم پی ایز ہاسٹل کو ان کیلئے سب جیل قرار دیا گیا تھا جہاں وہ تاحال موجود تھے تاہم گزشتہ روز ملزم ہاسٹل کی کھڑکی کے ذریعے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ،ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 28 اپریل کو مقدمہ کا فیصلہ سنانا تھا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں