وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے واضح کیا ہے کہ موجودہ اتحادی حکومت صحت کارڈ کو بند نہیں کر رہی۔وفاقی دارالحکومت میں پولی کلینک ہسپتال کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ صحت کارڈ کے حوالے سے بہت سی شکایات موجود ہیں، اس کی جتنی تشہیرکی گئی اعداد وشمار ویسے نہیں ہیں، اعدادو شمار  اکھٹےکر رہےہیں تاکہ پتا چلےکہ

 صحت کارڈکی تشہیراورعوام پرکتنی رقم خرچ ہوئی، یہ بھی دیکھا جارہاہےکہ اتنی رقم سے کتنے عوام کو فائدہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت صحت کارڈ کو صرف منظم کرتی ہے،صحت کارڈ پر ایساکوئی فوری اقدام نہیں کریں گے جس سے علاج معالجہ بند ہوجائے۔ وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ ان کی حکومت ادویات کی قیمتوں میں کمی کی بھی کوشش کر رہی ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں