ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، امریکی کرنسی کی قیمت 187 روپے کی سطح سے نیچے آ گئیکاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستانی روپے کا تگڑا کم بیک، ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، امریکی کرنسی کی قیمت 187 روپے کی سطح سے نیچے آ گئی۔ تفصیلات کے مطابق انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں70پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت 186.75روپے سے کم ہو کر186.05روپے ہو گئی۔


اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں70پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 186روپے سے گھٹ کر 185.80روپے اور قیمت فروخت187روپے سے گھٹ کر186.30روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں2روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے یورو کی قیمت خرید 199روپے سے گھٹ کر197روپے اور قیمت فروخت201روپے سے گھٹ کر199روپے ہو گئی اسی طرح3روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید236.50روپے سے گھٹ کر233.50روپے اور قیمت فروخت239.50روپے سے گھٹ کر236.50روپے پر آ گئی ۔


جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی گزشتہ ہفتہ چھائی مندی کی لہر دور ہوگئی اور رواں کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا،ی100انڈیکس 520پوائنٹس کے اضافہ کے بعد46ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا،تیزی کے باعث مارکیٹ کے سرمایہ میں67ارب51کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہواجبکہ کاروباری

حجم69.52فیصد اضافے سے36کروڑ حصص کی سطح پر جا پہنچا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت،پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات اور کارپوریٹ کمپنیوں کے مالیاتی نتائج کے باعث مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں میں پائی جانے والی بے چینی میں کمی دیکھی گئی اور مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں میں ابتداسے اختتام تک تیزی رہی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں