چینی کیلئے لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں چینی خریدنے کیلئے کچھ اور اشیا کی خریداری لازمی قرارکراچی(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی خریداری کے لیے کچھ اور اشیا کی خریداری بھی لازمی قرار دے دی گئی ہے۔بازاروں میں چینی مہنگی دستیاب ہے، غریب عوام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والی چینی خریدنے کے لیے لمبی قطارو ں میں کھڑا ہونے پر مجبور ہیں۔شہری کہتے ہیں کہ چینی تھوڑی مقدار میں مل رہی ہے اور اس پر بھی شرائط لاگو ہیں۔یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی دستیاب ہے مگر کم وقت کے لیے اور یہ شرائط رکھی ہے کہ ایک پیکٹ چینی کے لیے سو ڈیڑھ سو روپے کی اور خریداری لازمی کرنا پڑے گی۔دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ چینی کے لیے لوگ زیادہ ہیں جبکہ یوٹیلیٹی اسٹوز پر اس کی مقدار کم ہے اس لیے ایک بندے کو ایک ہی پیکٹ دیا جارہا ہے۔شہریوں نے کہاکہ عوام کو بھی سدھرنے کی ضرورت ہے،

کچھ لوگ دھوکے سے زیادہ چینی خریدکر دوسروں کی حق تلفی کر رہے ہیں۔ایک شہری نے کہا کہ حکومت اچھا کام کر رہی ہے، عوام بگڑے ہوئے ہیں، وہ بچے بیٹھے ہوئے انھو ں نے 10،10،12،12 پیکٹ رکھے ہوئے ہیں ،یہ ہمیں عقل ہونی چاہیے کہ لوگو ں کا حق نہیں مارے ۔یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کی شکایت ہے کہ اکثر لوگ ڈھیروں ڈھیر چینی لے جاتے ہیں اور سستی چینی ضرورت مند تک نہیں پہنچتی، اسی لیے اب چینی کے ساتھ 100،200 روپے کی خریداری لازمی قرار دی ہے۔دوسری جانب ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے چینی کی درآمد کے لیے چوتھی بارٹینڈر جاری کر دیا۔اس حوالے سے حکام ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی)نے کہا کہ چینی کی درآمد کے لیے انٹرنیشنل ٹینڈر جاری کیا ہے۔حکام ٹی سی پی نے کہا کہ 50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر چوتھی بار جاری کیا گیا ہے۔ٹی سی پی حکام کے مطابق ٹریڈنگ

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں