جدہ (آئی این پی)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ وہ جدہ میں پہلے سے اپنے گھر میں موجود ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں حسین نواز نے نجی ٹی وی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔حسین نواز وہ ذاتی اخراجات پر جدہ آئے ہیں، انہوں نے نہ پہلے کبھی سفارتخانے سے سہولت حاصل کی اور نہ اب کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کے 3 روزہ دورہ سعودی عرب کی تیاریاں جاری ہیں اور ابتدائی فہرست کے مطابق وزیراعظم کے دورے میں اتحادی جماعتوں کے قائدین سمیت کْل 53 ارکان شامل ہوں گے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں