وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک فوج کی سپہ سالار کی تعیناتی قوائد و ضوابط کے مطابق کریں گے۔صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ پی ٹی آئی استعفے نہ دیتی، لیکن وہ اب استعفیٰ دے چکےہیں، اب قوائد کے مطابق فیصلہ ہو گا۔دورہ سعودی عرب سے متعلق انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں میں امن ہوگا،امریکہ سے دشمنی کسی صورت وارے میں

نہیں، عمران خان ملک کا دیوالیہ کرگیا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لے گا تو قانون اپنا راستہ اپنائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ واضح تھا، این ایس سی کی اعلامیے کی پنچ لائن یہ تھی کی سازش کا سوال ہی پیدا نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاوس اب جمہوری ہاوس بن گیا ہے،گزشتہ حکومت سے ورثے میں بہت کچھ ملا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتقام لفظ ہمارے لغت میں نہیں ہے ، لیکن قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں