رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتے ہیں۔ عامر لیاقت ویسے تو سیاسی پوسٹ پر تنقید کا شکار رہتے ہیں لیکن گذشتہ چند روز سے وہ اپنے بچوں کی یاد میں پوسٹ شئیر کر رہے ہیں۔حال ہی میں عامر لیاقت حسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے بچوں دعا اور احمد کے بچپن کی تصویر پوسٹ کی جس میں انہوں نے جذباتی پیغام بھی لکھا۔عامر لیاقت حسین نے لکھا کہ میرے پیارے

بچوں! ہمیشہ چاند کی طرح چمکتے رہیں اور آپ کے چہروں پر مسکراہٹ کے سوا اور کچھ نہ ہو، میں نے آپ کو بڑا کرنے میں بہت مشکلات برداشت کیں۔انہوں نے لکھا کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب میرے پاس 50 روپے بھی نہیں تھے اور میں نے بطور ایک اردو کمپوزر کام کر کے آپ کو کسی

پریشانی میں نہیں آنے دیا۔عامر لیاقت حسین نے اپنے بچوں کے لیے لکھا کہ میں آپ کو اتنا اونچا دیکھنا چاہتا ہوں کہ جب میں مر جاؤں تو لوگ یہ نہ کہیں کہ عامر لیاقت کا جنازہ جا رہا ہے بلکہ یہ کہیں کہ یہ احمد جو بہت بڑا انجینئر ہے اور دعا جو کہ ایک بڑی گرافک ڈیزائنر ہے جس کا دنیا میں بڑا نام ہے، یہ ان کے والد تھے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں