جس کے مطابق اب 4 سال میں پہلی بار پاکستان ایئر لائن کے بوئنگ 777 کا استعمال وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بیرون ملک دورے کیلئے کیا جائے گا۔اداکار نے یہ سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’وزارتِ خارجہ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کیلئے پی آئی اے سے بوئنگ 777 طیارہ مہیا کرنے کی درخواست کی ہے‘۔اْنہوں نے لکھا کہ’ممکنہ طور پر وہ اس دورے پر اپنے وفد اور خاندان کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی بھی کریں گے‘۔

اْنہوں نے لکھا کہ’ایسا 4 سالوں میں پہلی بار ہورہا ہے کہ ایک وزیرِاعظم بوئنگ 777 کا استعمال کررہا ہے‘۔اْنہوں نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’سابق وزیرِاعظم اپنے بیرون ملک دوروں پر جانے کیلئے کمرشل فلائٹ یا پھرگلف اسٹریم جیٹ پر سفر کیا کرتے تھے کیونکہ اْنہوں نے اخراجات کو کم کرنے کیلئے کفایت شعاری کی مہم کا آغاز کیا تھا‘۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں