اسلام آباد (این این آئی)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو کرنٹ اکاؤنٹ کنٹرول میں لانے پر زور دیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کا مالی خسارہ 10 فیصد سے زائد رہنے کیاندازے ہیں، آئی ایم ایف پاکستان کو کئی مہینوں سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول کرنے پر زور دے رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کا حجم اور دورانیہ بڑھانے کی درخواست کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 13.20 ارب ڈالرز ہے، آئی ایم ایف مڈل ایسٹ، سینٹرل ایشیاء کے ڈائریکٹر نئی حکومت کی پالیسی ترجیحات کا جائزہ لیں گے۔خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین جنگ کے تناظر میں معاشی اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا، پاکستان کی نئی پاکستان کو کئی معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں