اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر فوج، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر گالیوں اور زہریلی مہم سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ایماء اور سرپرستی میں چلائی جا رہی ہے۔وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہاکہ ریاستی آئینی ادارے عمران خان کے تابع ہوں تو سب اچھا ہے ورنہ گالیوں اور بد زبانی کا انہیں سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں