اسلام آباد (این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نیب کے مطابق نوازشریف کی جائیداد نیلامی کے لئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ نواز شریف کو عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دیا تھا۔ایس ای سی پیکے مطابق نواز شریف کے4 کمپنیوں میں شیئر ہیں، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 شیئر ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3 لاکھ 43 ہزار 425 شیئر کے مالک ہیں جبکہ حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں نواز شریف کے شیئر کی تعداد 22 ہزار 213 ہے۔اس کے علاوہ اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف 48ہزار 606 شیئر کے مالک ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ضمانت نہ ہونے پر (ن)لیگی رو رہے ہیں،شہباز خاندان کے پاس 1998 ء میں ڈیڑھ کروڑ روپے تھے، 10سال میں 7ارب 32کروڑ روپے سے زیادہ بنالیے ،

اتنی تو زندگی بھی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا ہے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کسی پر اثرانداز ہونے کی کوشش نہیں کرتی، تمام عدالتوں کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے، میں صبح سے مسلم لیگ نون کی قیادت کا اپنےجھوٹ پر رونا پیٹنا دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شہباز خاندان کے پاس 1998 ء میں ڈیڑھ کروڑ روپے تھے، 10سال میں 7ارب 32کروڑ روپے سے زیادہ بنالیے ، اتنی تو زندگی بھی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا ہے۔شہباز گِل نے کہا کہ مسلم لیگ نون سمجھ رہی ہے شہبازشریف

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں