اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے بعض سیاسی ودینی جماعتیں اسلام کا غلط استعمال کرتی ہیں،مسلم ممالک کے ساتھ مل کر ایسی مہم چلائیں گے کہ دنیا میں کوئی بھی نبیﷺ کی شان میں گستاخی نہ کر سکے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مارگلہ ہائی وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مارگلہ ہائی وے منصوبے کو شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتاہوں، یہ پرانا منصوبہ ہے جس پر کام نہیں ہورہاتھا۔

نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا انفرااسٹرکچر ٹھیک،سڑکیں بنانے کی ضرورت ہے، اسلام آباد کی آبادی تقریباً ڈیڑھ گنا بڑھی ہے ،اس شہر جیسا موسم شائد ہی کہیں دنیا میں ہو، اسلام آباد میں لندن کی طرح بارشیں ہوتی ہیں لوگوں کو اندازہ نہیں۔ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے لوگ ماحولیات کے تحفظ کیلئے بات کرتے ہیں، اگر ماحولیات کےتحفظ کی بات کی ہے تو وہ ہماری حکومت نے کی، چھانگا مانگا کے 80فیصد درخت کاٹ دیئےگئے، ملک میں جنگلات کاٹنے کا سب سے بڑا اثر موسم کی تبدیلی پر پڑرہاہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں