اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو ایسی دھوکہ دہی، جعلی اور ان چاہی کالوں اور ایس ایم ایس سے محتاط رہنے کیلئے کہا ہے جو ذاتی تفصیلات یا رقم کی منتقلی کا مطالبہ کریں۔ پی ٹی اے یا دیگر ادارے جیسے بینک کبھی بھی فون کرکے اے ٹی ایم پن کوڈ،او ٹی پی اور اکاؤنٹ سے متعلقہ دیگر ذاتی تفصیلات طلب نہیں کرتے۔

لہٰذا عوام کو اس ضمن میں آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ذاتی معلومات کسی نامعلوم کالر / ایس ایم ایس بھیجنے والے کے ساتھ ہرگز شیئر نہ کریں اور پی ٹی اے یا دیگر اداروں کے نام سے آنے والی ایسی کالیں نظر انداز کریں۔ جس میں تفصیلات کو اپ ڈیٹ کرنے یا تصدیق کرنے کے لئے ذاتی معلومات طلب کی جاتی ہوں۔ اس حوالے سے شکایت کیلئے اپنے متعلقہ ٹیلی کام سروس آپریٹر سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں