سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی سابق صوبائ وزیر میاں محمود الرشید کی رہائشگاہ آمد

 

ڈاکٹر عارف علوی کی میاں محمود الرشید کے بیٹے ڈاکٹر حسن محمود اور بھائ میاں مصطفی رشید سے ملاقات۔ ڈاکٹر عارف علوی نے میاں محمود الرشید کو دلیری و بہادری سے جیل کاٹنے پر خراج تحسین پیش کیا اور اہل خانہ کی خیریت دریافت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں محمود الرشید اور تمام سیاسی قیدی میرے ہیرو ہیں۔ میاں محمود الرشید میرے بھائ اور قریبی دوستوں میں سے ہیں اور ڈٹ کر ظلم و فسطائیت کا مقابلہ کررہے ہیں۔

وہ ہمیشہ قانون کی حکمرانی کے علمبردار رہے ہیں۔ بدقسمتی سے آج ایک جھوٹے کیس میں پابند سلاسل ہیں۔ میاں محمود الرشید وفادری کی ایک بڑی مثال اور پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ آئین و قانون کی بالادستی کیلئے انکا لازوال کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

https://x.com/ShakirAwan88/status/1787901581964247440

https://x.com/ReporterBhatti/status/1787830790329430498

https://x.com/IKTodayPk/status/1787883398670831741

https://x.com/PTIPunjabPK/status/1787885920923861213

https://x.com/shafeeqbhatti/status/1787826345935835557

 

 

 

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں