پاکستان تحریک انصاف سندھ

‏سرکیولر

‏تاریخ 2024-05-07

 

‏ 9 مئی کو پی ٹی آئی کی جانب سے ہونے والے پر امن احتجاج اور دیگر پروگراموں کے حوالے سے ضروری ہدایات۔

 

‏1۔ پی ٹی آئی سندھ کے تمام ڈویزن، تمام اضلاع اور تحصیل میں تنظیم کی جانب سے پر امن احتجاج اور مختلف پروگرامز منعقد کئے جائیں۔

 

‏2۔ پی ٹی آئی کے رہنما، عہدیداران،ٹکٹ ہولڈر، کارکنان پاکستان کا قومی پرچم اور پی ٹی آئی کا جھنڈا ایک ساتھ اپنے گھروں اور دکانوں پر لہرائیں اور اپنے ساتھ لیکر باہر نکلیں۔

 

‏3۔ پی ٹی آئی کے  رہنما، ٹکٹ ہولڈر، اور کارکنان بانی چیئرمین عمران خان کی قیدی نمبر 804 سے بنی ہوئی پوٹریٹ ساتھ میں اٹھا کر احتجاج میں شومل ہوں۔

 

‏4۔ سندھ میں ہر ضلعی اور تحصیل کی بنیاد پر ہمارے امیدواران اور عہدیداران، کارکنان  مشترکہ طور پر پر امن احتجاج اور پروگرام منعقد کریں۔

 

‏5۔ پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی میں اراکین اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائیں اور پر امن طور پر اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

 

‏6۔ پی ٹی آئی کی جانب سے ضلعی اور تحصیل لیول پر 9 مئی کے شہداء کے ایثال ثواب کے لئے قرآن خوانی ملک میں سیاسی استحکام اور ملک کی ترقی، چیئرمین عمران خان، قائدین اور کارکنوں کی رہائی کے لئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا جائے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں