زین قریشی کو ہٹانے کا معاملہ سیاسی کمیٹی کے سامنے لانے کا فیصلہ

سنی اتحاد کونسل کے پارلیمانی لیڈر کی تبدیلی کی کوششیں تیز ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق زین قریشی کو ابتدائی طور پر عمران خان کی ہدایات پر سنی اتحاد کونسل نے پارلیمانی لیڈر نامزد کیا تھا اور ان کا نام سپیکر کو بھجوا دیا گیا تھا۔ تاہم اب شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو ہٹانے کا معاملہ سیاسی کمیٹی کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ان کی جگہ محبوب سلطان کو پارلیمانی لیڈر بنانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس حوالے سے صاحبزادہ محبوب سلطان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے بانی نے بطور پارلیمنٹرین ان کی سنیارٹی پر زور دیتے ہوئے انہیں جیل سے نامزد کیا ہے۔ زین قریشی نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹی لیڈر سے متعلق فیصلہ اب سیاسی کمیٹی کو موخر کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی کمیٹی میں پی ٹی آئی کے بانی کے فیصلے پر ووٹنگ کے ذریعے حتمی فیصلہ کیا جائے گا، جہاں زین قریشی اور محبوب سلطان سمیت 4 نام ووٹنگ کے لیے پیش کیے جائیں گے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں