وزیراعظم نے جہانگیر ترین کو اقتصادی مشاورتی کونسل میں شامل کر لیا

 

وزیراعظم شہباز شریف نے استحکام پاکستان پارٹی کے بانی جہانگیر ترین کو اقتصادی مشاورتی کونسل کا رکن مقرر کر دیا۔ یہ اقدام جہانگیر ترین کی حکومتی کردار میں واپسی کی نشاندہی کرتا ہے۔

کونسل کے مقرر کردہ دیگر اراکین میں ثاقب شیرازی، شہزاد سلیم، مصدق ذوالقرنین، ڈاکٹر اعجاز نبی، آصف پیر، زیاد بشیر، اور سلمان احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین نے اس سے قبل 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں اپنی دونوں نشستیں ہارنے کے بعد پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے اور سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں