وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ طلباء کی فوری واپسی کا انتظام کی ہدایت

وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے فون پر رابطہ کیا اور انہیں طلباء کی فوری واپسی کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ طلباء کی واپسی کا انتظام کریں اور کرغزستان میں تمام پاکستانی طلباء اور ان کے اہل خانہ سے رابطے میں رہیں، زخمی طلباء کی نقل و حمل کو ترجیح دیں۔ وزیراعظم کے احکامات کے بعد آج شام ایک خصوصی طیارہ 130 پاکستانی طلباء کو واپس لانے کے لیے کرغزستان کے شہر بشکیک کے لیے روانہ ہوگا۔ تمام اخراجات حکومت پاکستان برداشت کرے گی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں