ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ

 

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی۔ صدر ایران اور آذربائیجان کے سرحدی علاقے میں ایک ڈیم کے افتتاح سے واپس آرہے تھے، ان کے ہمراہ اعلیٰ حکام بھی تھے۔

فی الحال اس واقعے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے ایران کے سرکاری ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ ریسکیو اہلکار ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کے مقام تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں