آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس گرفتار

 

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو حراست میں لے لیا گیا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف مارگلہ تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سردار تنویر الیاس کو تھانہ مارگلہ کے اہلکاروں نے ان کے گھر سے گرفتار کیا۔

 

الزام ہے کہ سردار تنویر الیاس نے ایک کمپنی کے دفتر پر حملہ کیا۔ ان کے خلاف 30 اپریل کو نجی املاک کی توڑ پھوڑ کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں