ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے پر صدر اور وزیر اعظم کا بیان

 

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کے حوالے سے صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بیانات جاری کیے گئے ہیں۔

 

صدر زرداری نے ایرانی صدر، وزیر خارجہ اور دیگر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ صدر رئیسی کی صحت اور سلامتی کے لیے دعاگو ہیں۔

 

وزیر اعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے بارے میں خبر سن کر اپنے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے مثبت خبروں کی امید کا اظہار کیا اور ایرانی صدر اور قوم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

اطلاعات کے مطابق حادثہ مشرقی آذربائیجان صوبے میں اس وقت پیش آیا جب ایرانی صدر ایران آذربائیجان سرحد پر ڈیم کی افتتاحی تقریب سے واپس آرہے تھے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے بتایا کہ صدر کے ہیلی کاپٹر نے خراب موسم کے باعث ہارڈ لینڈنگ کی۔ صدر اور ان کا وفد کئی ہیلی کاپٹروں میں سفر کر رہے تھے اور مشکل علاقے کی وجہ سے متاثرہ ہیلی کاپٹر تک پہنچنے میں تاخیر ہو رہی ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں