خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے پاک فوج کے 5 جوانوں کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کردی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نماز جمعہ پشاور گیریژن میں ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، کور کمانڈر پشاور اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ آرمی چیف نے سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج فوجیوں کی عیادت بھی کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بھرپور طریقے سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی کے مختلف آپریشنز میں 23 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان مقابلوں میں 5 جوان شہید ہوئے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں