اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو 28 جون کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو 28 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کو دفعہ 144 کے تحت مقدمہ کے سلسلے میں طلب کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید حماد اظہر، فرخ حبیب، حسن نیازی اور دیگر کے کیس میں عدم حاضری پر وارنٹ جاری ہو چکے ہیں۔ عدالت نے مزید سماعت 28 جون تک ملتوی کردی۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف رمنا تھانے میں درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت الزامات شامل ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں