وزارت خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا ہے۔

 

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد اسے 268 روپے 36 پیسے فی لیٹر تک لایا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 270 روپے 22 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

 

مزید برآں مٹی کے تیل کی قیمت میں 87 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس سے نئی قیمت 171 روپے 61 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 3 روپے 88 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کی قیمت اب 157 روپے 29 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ ان کمیوں کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی 60 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

 

خیال رہے کہ وزیراعظم آفس نے ابتدائی طور پر پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے فی لیٹر کمی کی سفارش کی تھی۔ تاہم حتمی اعلان کردہ کمی پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر تھی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں