شہباز شریف کی مودی کو بطور وزیراعظم تیسری بار مبارکباد

 

نریندر مودی نے 9 جون کو تیسری مدت کے لیے ہندوستان کے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا تھا۔ جس کے بعد آج پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے انہیں مبارکباد دی۔

 

شہباز شریف نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم X (پہلے ٹویٹر کے نام سے جانا جاتا تھا) پر نریندر مودی کو مخاطب کیا اور مبارکباد کا پیغام پوسٹ کیا۔

 

شہباز شریف نے لکھا کہ ’نریندر مودی کو تیسری بار وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد‘۔

 

قابل ذکر ہے کہ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ سمیت سات علاقائی ممالک کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس تقریب میں اپوزیشن کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے، بالی ووڈ کی مشہور شخصیات اور معروف صنعت کار مکیش امبانی کی موجودگی بھی دیکھی گئی۔

 

نریندر مودی سابق بھارتی وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کے بعد دوسرے سیاستدان ہیں جو تیسری مدت کے لیے وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں