گرفتار شاعر احمد فرہاد کو جیل منتقل

 

مظفرآباد سے گرفتار ہونے والے شاعر احمد فرہاد کو پولیس نے ریمانڈ مکمل ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا۔

 

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ احمد فرہاد سے تفتیش مکمل کر لی گئی ہے۔

 

مظفرآباد کی عدالت نے احمد فرہاد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ انہیں 24 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے۔

 

عدالتی احکامات کے بعد احمد فرہاد کو راڑہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

 

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں