عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ سیاسی انتقام: سینیٹر مشتاق احمد خان کا شدید تشویش کا اظہار

عمران خان کو صحت کے حقیقی مسائل ہیں، ان کی اہلیہ کا بھی صحت کے شدید مسائل چل رہے ہیں، ان کے پارٹی لیڈرشپ سینیٹر اعجاز چوہدری، ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر بھی شدید بیماریوں سے گزر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ یاسمین راشد اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے صحت کے بارے میں میڈیکل رپورٹس اور ان کے خاندانی ذرائع پہلے ہی تشویشناک صورتحال کا بتا چکے ہیں۔

Mushtaq ahmed

ان کا جیلوں میں بند رکھنا، انصاف کے حصول سے محروم رکھنا، اور علاج معالجہ کی سہولیات سے دور رکھنا سراسر سیاسی انتقام ہے، جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے اور شدید قابلِ مذمت ہے۔

موجودہ عالمی و علاقائی صورتحال میں شاید اسٹیبلشمنٹ اور حکومت اپنی شہرت اور عالمی لیڈرشپ سے ایک پیج پر ہونے کی وجہ سے اس کی اہمیت محسوس نہیں کرتے، لیکن یہ سیاسی انتقام غیرمعمولی قومی پیچیدگیوں کا باعث بنے گا۔

ملک کے مسائل کا حل سیاسی استحکام اور رول آف لاء میں ہے۔

لہذا عمران خان، ان کے خاندان اور پارٹی لیڈرشپ کو غیر جانبدار انصاف کی فراہمی اور صحت کی سہولیات تک رسائی دی جائے  اور ان کے خلاف سیاسی انتقام کی روش بند کی جائے۔ سینیٹر مشتاق احمد

 

مزید اہم خبریں :۔

شیئر کریں

تازہ ترین خبریں

Scroll to Top