مریم نواز کے دعوے اور ادارہ شماریات کی رپورٹ:ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ

مریم نواز کے مطابق مہنگائی کا گراف یوں نیچے جا رہا ہے، جبکہ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.79 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 15.16 فیصد تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 14 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 15 اشیا کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق چکن کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھا گیا اور ایک ہفتے میں چکن 48 روپے 40 پیسے فی کلو تک مہنگا ہوگیا۔ اسی دوران آٹے کے 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 74 روپے 75 پیسے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تحریر: بشارت راجہ

شیئر کریں

تازہ ترین خبریں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top